ابنا: حسن قدمي نے منگل کے روز بتايا کہ کابينہ کي نشست ميں طے پانے والے پروگرام کے مطابق يہ امداد پاکستان ميں اسپتالوں، مساجد اور امام بارگاہوں جيسے عمومي مقامات کي تعمير نو کے ليے خرچ کي جائے گي-انہوں نے اسي طرح کہا کہ تقريبا ايک سو دس ٹن کي امداد اگلے دو دن ميں کراچي کے ليے روانہ ہو جائے گي- اس امداد ميں غذائي اشيا اور خيمے شامل ہيں- دريں اثنا پاکستاني وزارت خارجہ ميں اسلام آباد ميں متعين غير ملکي سفيروں اور عالمي اداروں کے نمائندوں کي شرکت سے ايک نشست منعقد ہوئي جس ميں پاکستان کے جنوبي علاقوں ميں آنے والے حاليہ سيلاب کي تباہ کاريوں کا جائزہ ليا گيا-
اس نشست ميں پاکستان کے قدرتي آفات سے مقابلے کے قومي ادارے کے سربراہ ظفر عبدالقادر نے کہا کہ حاليہ سيلاب نے پاکستان ميں ايک اور الميہ پيدا کر ديا ہے جس کي تباہ کارياں روز بروز بڑھتي جا رہي ہيں- انہوں نے بتايا کہ صوبہ سندھ کے تيئيس علاقے، پينتاليس ہيکٹير اراضي اور ترپن لاکھ افراد سيلاب سے متاثر ہوئے ہيں اور اب تک دو سو اٹھارہ سے زائد لوگ جاں بحق ہو چکے ہيں جبکہ تقريبا پانچ سو افراد زخمي ہوئے ہيں..............
/169